لندن (پاک ترک نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان مشرقی لندن میں ایک سڑک پر لٹ گئے ۔
باکسر عامر خان مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کر رہے تھے کہ 2مسلح افراد نے پستول تان لی اور گھڑی چھین کر فرار ہو گئے ۔
Just had my watch taken off me at gun point in East London, Leyton. I crossed the road with Faryal, luckily she was few steps behind me. 2 men ran to me, he asked for my watch whist having a gun pointed in my face. The main thing is we’re both safe.
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 18, 2022
خوش قسمتی سے باکسر اور ان کی اہلیہ اس واقعے میں محفوظ رہیں ۔