کوہاٹ (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج کوہاٹ میں میدان سجائے گی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حقیقی آذادی تحریک کے سلسلے میں آج کوہاٹ میں میدان لگائے گی ، سپورٹس کمپلیکس میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ، چالیس فٹ چوڑا اور تیس فٹ لمبا اسٹیج تیارکیاگیاہے۔
کوہاٹ جلسہ :
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
#KohatJalsa
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/kFoJ45BKyA— PTI (@PTIofficial) May 17, 2022
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسے سے شام 5بجےخطاب کریں گے، جلسےکی سکیورٹی کیلئےایک ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔
گذشتہ روز صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ان چوروں، غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے صرف الیکشن چاہتے ہیں ہم چاہتےہیں عوام فیصلہ کریں ملک کی قیادت کون کرےگا؟ میرے خلاف یہ سب اکھٹے ہو گئے ڈیزل اور اسٹوجز ان سب کی سیاست کا جنازہ اکھٹا نکلے گا۔