پاک ترک معارف انٹر نیشنل اسکول و کالج کے زیر اہتمام ریاضی امتحانی مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاک ترک معارف انٹر نیشنل سکول و کالج کے زیر اہتمام پاکستان کے 35شہرو ں میں ریاضی امتحانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔مقابلے میں سرکاری اور نجی سکولوں کے تقریبا 17 ہزار طلبہ نے شرکت کی ۔

میزمو کے نام سے مشہور یہ ریاضی مقابلہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال منعقد کروایا جاتا ہے۔
معارف سکول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد ریاضی جیسے مشکل مضمون میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ ان میں سیکھنے کا شوق پیدا ہو سکے۔
مقابلے کے بارے میں بچوں کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا بہت مختلف اور دلچسپ مقابلہ ہے جس میں ریاضی مضمون میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
حوصلہ افزائی کے لیے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے گئے۔
پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعام اور پہلے مسلم ریاضی دان الخوارزمی کے نام سے منسوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More