پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج سے کم ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج سے کم ہونے کا امکان ہے ۔پٹرول 8 سے 10 روپے جبکہ ڈیزل 20 سے 25 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نے عوام کے ریلیف کے لیے مختلف تجاویز مانگی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پٹرول سستا کرنے کے لیے کابینہ سے مشاورت ہوگی اور اس سلسلے میں کابینہ سے سرکلر سمری کے ذریعے منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔
آج رات پٹرول 8 سے 10 روپے سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل 20 سے 25 روپے سستا ہو سکتا ہے
وزرات پٹرولیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جس وقت حکم دیا فوری ریلیف دیں گے پٹرول سستا کرنے میں 15 جولائی سے پہلے عمل درآمد کا امکان ہے، مجوزہ ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More