اسلام آباد(پاک ترک نیوز)چترال میں قومی جانور مارخور لاپتہ ہونے لگے۔ نیشنل پارک میں دو سال کے دوران 868 مارخور کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
سال 2019 میں مارخور کی تعداد 2ہزار 868 تھی۔ 2020 میں ان کی تعداداب صرف 2ہزار رہ گئی ہے ۔
محکمہ وائلڈ لائف کی سروے رپورٹ کے مطابق قومی جانوروں کی غیر قانونی شکار ہورہی ہے۔ کروڑوںروپے کے فنڈز کے باوجود مارخور کی نسل معدوم ہورہی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پہاڑوں پربرف زیادہ ہونے کی وجہ سے سروے مکمل نہ ہوسکی ۔ مارخور کی غیرقانونی شکار پر مکمل پابندی ہے۔