کیاترکی مائیکرو چپ کی تیاری کا عالمی مرکز بن سکتا ہے؟

(پاک ترک نیوز)
ماہرین کا خیال ہے کہ مضبوط سرمایہ کاری اور پائیداری کی پالیسی کے ساتھ ترکی مائیکرو چپ پیداوار کا عالمی مرکز بن سکتا ہے۔ پوری دنیا میں مائیکروچپس کی قلت سے ترکی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
گوکہ مائیکروچپ بنانے کیلئے انفراسٹرکچر بہت مہنگا ہے لیکن ترکی نے مختلف شعبوں میں کامیابی سے سرمایہ کاری کرکے اچھی مثالیں قائم کی ہیں۔
مائیکروچپس کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بنیادی اہمیت ہے۔ بالخصوص 2020میں عالمی وبا کے بعد سے دنیا کو مائیکرو چپس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ ھ رہا ہے۔ جس کی وجہ 2021میں کاروں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
چپس کی تیاری کیلئے انفراسٹرکچر بنانے پر اربوں ڈالر کی لاگت آتی ہے لیکن بعض کمپنیاں مائیکرو چپس ڈیزائن کرنے انہیں چین اور کوریا جیسے ممالک سے تیار کرواتی ہیں، ترکی مائیکرو جپس ڈیزائن کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بھی غور کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ترکی کے پاس اس معاملے میں خود کفیل ہونے کیلئے قابل اور تربیت یافتہ انجینئر ز کی کمی نہیں جو دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ منسلک ہیں۔اس شعبے میں کامیابی کیلئے جلد از جلد سرمایہ کاری اور بنیادی انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ترک انجینئر ز کو ملک واپس آنے کیلئے راغب کرنا ہوگا ۔
مائیکرو چپ کی اہمیت کو سمجھنے کیلئے کاروں کی ہی مثال لیجئے جو مکینیکل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پرزوں پر بھی انحصار کر رہی ہیں۔ ایک عام سی نئی کار میں 100سے زائد مائیکرو چپس ہوتی ہیں جو مختلف افعال سرانجام دیتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More