برسلز (پاک ترک نیوز)نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کو خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نےگذشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ یوکرین میں نیٹو کی حیاتیاتی لیبارٹریوں اور کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں روس کامضحکہ خیز دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ ہے۔اور ہمیں تشویش ہے کہ ماسکو ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں سمیت فالس فلیگ آپریشن کا آغاز کر سکتا ہے۔
اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا کوئی بھی استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گا۔ تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا یہ سرخ لکیر ہو گی جو نیٹو کی جانب سے فوجی ردعمل کو سامنے لاسکتی ہے۔