یاسر شاہ نے لیجنڈ سپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑ دیا

 

گال (پاک ترک نیوز) یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑدیا، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بیٹر اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا۔
یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے۔
سال دو ہزار چودہ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ لیجنڈ اسپنر عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں اپنے نام کیں تھی، دانش کنیریا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔
یاسر شاہ کی بہترین بولنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہیں ، اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں دس وکٹیں 3 بار، 16 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔
یاسر شاہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یاسر شاہ نے سری لنکا میں ہی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More