یوکرین، ترکیہ،اقوام متحدہ سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان یوکرین کے شہر لویف کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔جہاں وہ اپنے یوکرائنی ہم منصب اور اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے ملاقاتوں کے علاوہ سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
صدراردوان آج جمعرات کی صبح یوکرین روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ پوٹوکی پیلس میں صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کی سطح پر ترکی-یوکرین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس ہو گا۔
ترک ایوان صدر کے مطابق، اردوان، زیلنسکی اور گوٹیرس ان اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے جو یوکرین اور روس کی جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنے کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں، ترکی کے ایوانِ صدر کے مطابق، یوکرائنی اناج کی عالمی منڈیوں میں برآمد کے لیے قائم کیے گئے میکانزم کی سرگرمیوں کو بڑھا نے کے لئے تجاویز پر غور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ سہ فریقی اجلاس کے بعد تینوں رہنمامشترکہ نیوز کانفرنس بھی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More