یوکرینی شہر لیسیچنسک اور لوگانسک کا کنٹرول حاصل کرلیا ،روس کا دعوی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرینی شہر لیسیچنسک اور فرنٹ لائن ریجن لوگانسک کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔اگر روس کا یہ دعویٰ درست یہ تو یہ روسی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہو گی اور روس یوکرین کے مشرقی حصے کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کے قابل ہو سکیں گی۔
یوکرین کے مشرقی علاقے لوگانسک میں لیسیچنسک آخری اہم شہر ہے جو ابھی تک یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔
یاد رہے کہ یوکرینی دارالحکومت کیف سے واپس ہٹنے کے بعد سے روسی فورسز اس محاذ پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More