ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی افواج نے یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ پر قبضہ کرلیا ۔
مقامی حکام کا کہنا ہے روسی افواج نے پلانٹ کو اپنے کنٹرول میں کرلیا ہے ۔ جوہری پاور پلانٹ میں گزشتہ روز شدید شیلنگ کے باعث آ گ لگ گئی تھی۔آگ پر تقریباً 4 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ۔
گزشتہ روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر جوہری پاور پلانٹ میں آگ لگانے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ایٹمی بجلی گھر کی عمارتوں اور یونٹوں پر روس کی جانب سے مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی سے پلانٹ کے ضروری سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔ یوکرین میں واقع یہ جوہری پاور پلانٹ کل پیدا ہونے والی بجلی کا پانچواں حصہ پیدا کرتا ہے