یوکرین کی صورتحال پر غور کے لئے سیکورٹی کونسل کا اجلاس آج ہو گا

نیویارک (پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یوکرین میں انسانی صورتحال پر غور کے لئےآج اجلاس منعقد کرے گی۔ جس میںیوکرین میں پیدا ہونے والے انسانی مسائل اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر بات چیت ہوگی۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق مغربی ممالک نے 6دسمبر کو دوبارہ یوکرین پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایاہے۔امریکی وقت کے مطابق شام چھ بجے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں انسانی ہمدردی کے مسائل اور بچوں کے تحفظ کو موضوع کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کے سفارتکاراپنی تقاریر میں روس کی جانب سےیوکرائنی توانائی اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر حملوںکو بھی تنقیدکا نشانہ بنائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More