یوکرین ہماری شرائط مان لے یا پھر مزید ابتر حالات کے لیے تیار رہیں، پیوٹن

 

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ابھی تو ہماری فوج نے سنجیدہ جنگی کارروائی کی ہی نہیں ہے۔ اگر سنجیدہ کارروائیاں کردیں تو کیا ہوگا۔
پارلیمان سے خطاب میں ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو دھمکی دی کہ یا تو ہماری شرائط مان لے یا پھر مزید ابتر حالات کے لیے تیار رہیں۔روسی صدر نے یوکرین جنگ کے باعث مزید اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کرنے پر امریکا اور مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کو متنبہ کیا کہ گو جنگ کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن اب بھی ہم نے سنجیدہ جنگی کارروائی شروع ہی نہیں کی ہیں۔ اگر سنجیدہ کارروائیاں کردیں تو کیا ہوگا۔
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دو روز قبل سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین ریکوری کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا تھا کہ جنگ سے تباہ حال ملک کی بحالی اور ازسرنو تعمیر کے لیے 750 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More