آذربائیجان کا ترک وزیر دفاع کے لیے اعزاز۔

آذربائیجان نے ترکیہ کے وزیر دفاع ہولوسی آکار کو دفاع کے شعبے میں تعاون پر ایوارڈ سے نوازا۔ ترک وزیر دفاع کو باکو میں صدر الہام عالیوف کی جانب سے وزیر دفاع مدات گلیوف نے "آذربائیجان کی دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کا تمغہ” دیا۔
ترک دفاعی سربراہ نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان عظیم ترک قوم کے مستقبل، سلامتی اور بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلیم اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں گہرا تعاون ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پوری ترک دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
گلیوف نے ترک وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آذربائیجان آپ کا دوسرا وطن ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کی فوج کی حمایت کرنے پر آکار کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More