ابوظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں شہریوں کیلئے بغیر ڈرائیور ٹیکس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ یہ خودکار ٹیکسی کار سروس تفریحی مقام یاس آئی لینڈ میں متعارف کرائی گئی ہے، جہاں فارمولا ون ریس کا ٹریک اور فیراری ورلڈ تھیم پارک بھی موجود ہیں۔
یہ سروس 24 گھنٹے مہیا ہو گی، جسے گوگل پلے اور آئی او ایس ایپ سٹو پر موجود ایک خصوصی ایپ کے ذریعے بک کرایا جا سکے گا۔
اس سروس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن الحوسنی نے بتایا کہ یاس آئی لینڈ میں خود کار ٹیکسی سروس کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا جس کے شروع میں مسافر مفت ایپ کا استعمال کر سکیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ایپ سے باآسانی ٹیکسی بک کرائی جا سکے گی، لیکن ابھی یہ صرف نو مقامات کے لیے چلائی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 10 گاڑیاں مختلف علاقوں میں چلائی جائیں گی۔
یہ گاڑیاں مکمل طور پر الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں پر مشتمل ہے جس سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔