ریاض (پاک ترک نیوز)
اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین کی منگنی دور کی رشتہ دارسعودی شہری رجوۃ بنت خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز آل سیف سے ہوئی ہے۔
اردنی میڈیا کے مطابق بدھ 17 اگست کو سعودی دارلحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب کے موقع پراردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی، ملکہ رانیا، اردن کے حکمران خاندان کے شہزادہ الحسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ الثانی، شہزادہ علی بن حسین، شہزادہ ہاشم بن حسین، شہزادہ غازی بن محمد، شہزادہ راشد بن حسن اور آل سیف خاندان کی متعدد شخصیات موجود تھیں۔
اردنی ولی عہد کی منگیتر رجوۃ بنت خالد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ وہ 28 اپریل 1994 کو ریاض میں پیدا ہوئیں۔ والد کا نام خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز آل سیف، والدہ کا نام ھزۃ بنت نایف عبدالعزیز احمد السدیری ہے۔
رجوۃ بنت خالد نے ثانوی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی پھر امریکن یونیورسٹی سیراکیوس، نیویارک کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ سے گریجویشن کیا ہے۔