ارشد شریف قتل، جی ایچ کیو کا انکوائری کیلئے خط، وزیر اعظم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر جی ایچ کیو نے انکوائری کے لیے حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
جی ایچ کیو نے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کمیشن کا سربراہ سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی ارکان لے سکے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لئے کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو اعتماد ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More