استنبول (پاک ترک نیوز)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے استنبول آنے والے پاکستانی سیاحوں کو خبردار کیاہے کہ قونصلیٹ کو ہرروز دو سے تین لوگوں کے پاسپورٹ چوری یا گمشدہ ہونے کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں ۔ ان مین زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو سیروسیاحت کے لیے استنبول آتے ہیں ۔ انہیں بعض غیر ملکی اور پاکستانی مل کر ٹارگٹ کرتے ہیں ۔ انہیں مدد کا جھانسہ دے کر قیمتی اشیاء چھین لیتے ہیں ۔
قونصل خانے نے پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے محتاط رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچاجاسکے اور آپ کا سفر آسان اور خوش گوار رہے ۔ قونصل خانہ استنبول نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد حاصل کرنے کے لیے فیس بک پیج ، ٹویٹراپر فالو کرسکتے ہیں۔
@Pakinistnbul
https//www.facebook.com/PakinIstanbul