افغان کرکٹرز اور شائقین کی بدتمیزی پر سابق کھلاڑی سیخ پا

لاہور(پاک ترک نیوز) افغان کرکٹرز کی میدان میں اور افغان تماشائیوں کی میدان کے باہر بدتمیزی پر سابق کرکٹرز شدید برہم ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق افغان بائولر فرید احمد کی قومی بیٹر آصف علی سے بدتمیزی اور گرائونڈ کے باہر افغان تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ، توڑ پھوڑ اور پاکستانی مداحوں پر کرسیاں چلانے پر سابق کرکٹرز سیخ پا ہو گئے ۔اس حوالے سے سابق قومی فاسٹ بائولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ’’افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹرز کا ایسا رویہ دیکھ کر بہت دیکھ ہوا، پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کا مشکل وقت میں ساتھ دیا لیکن کھیل میں ایسے انداز اپنانا ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اورپاکستان کے درمیان میچ میں ہونے والے جھگڑے کے باعث قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ شارجہ کے حکام نے ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔
میچ کےآخری لمحات میں غصہ دکھانے والے افغان کھلاڑی شکست کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، کھلاڑی ایک دوسرے کو حوصلہ دیتے نظر آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More