باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز) آرمینیا سے 30 سال بعد آزاد کرائے گئے کاراباخ کی تعمیر نو جاری ہے ۔ ضلع فزولی میں بین الاقوامی ایئرپورٹ صرف8 ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع فزولی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ۔
رجب طیب اردوان فزولی ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے ۔ترک صدر پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں جن کا طیارہ بین الاقوامی فزورلی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔ جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے اپنے ترک ہم منصب کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا گیارہ ماہ میں آذربائیجان کا یہ تیسرا دورہ ہے ۔ رواں سال ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کاراباخ کے ثقافتی دارالحکومت شوشاکا دورہ کیا تھا جہاں ایردوان اورالہام علیوف نے شوشا اعلامیہ پر دستخط کیے ۔ جس کے تحت ترکی اور آذربائیجان کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ایک معاہدہ جو دفاعی تعاون اور نقل و حمل کے نئے راستوں کے قیام پر مرکوز تھا۔جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں ترک صدر ، آذربائیجان کی ناگورنو کارابافتح کی خوشی میں منعقدہ خصوصی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔