امریکہ اور نیٹو مشرقی یورپ میں پھیلاؤ کا سلسلہ بند کرے ،روس چین مشترکہ اعلامیہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین اور روس کےصدور نے نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی یورپ میں پھیلاؤ کا سلسلہ بند کرے ۔یہ مطالبہ گزشتہ روز دونوں صدور کی بیجنگ میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔ روس کے صدر پیوٹن جمعہ کے روز وفد کے ہمراہ 24ویں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب اور چینی قیادت کے ساتھ یوکرین کے معاملہ پر صلاح مشورہ کیلئے بیجنگ پہنچے تھے۔
دونوں صدور نے دوپہر کے کھانے پر ون آن ون ملاقات کی ۔ بعدازاں وفودکے ساتھ ملاقات کی گئی۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی سکیورٹی ،خطے کے استحکام اور یوکرین کے حوالے سے روس کے خدشات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر چینی صدر لی چین مغرب سے روسی مطالبات کی مکمل حمایت اور روس کو حقیقت پر مبنی سکیورٹی خدشات کا سامنا ہے ۔
مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ ایشیا ا ور بحر الکاہل میں اپنا منفی اثر و نفوس بند کرے اور ساتھ ہی نیٹو سرد جنگ کے دنوں کے حالات پیدا کرنے سے گریز کرے۔
مشترکہ اعلامیہ میں روس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں حقیقت میں مغرب اور خاص طور پر امریکہ پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More