امریکہ روس سے براہ راست تصادم کیلئے اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا ،بائیڈن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روس سے براہ راست تصادم کیلئے اپنی فوج یوکرین میں نہیں بھیجیں گے ۔یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلبہ تیسری عالمی جنگ ہو گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نیٹو کا مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے۔نیٹو اورروس کے درمیان براہ راست تصادم کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے امریکی فوجی یوکرین میں نہیں بھیجے جائیں گے۔
امریکی صدراس سے قبل بھی واضح کرچکے ہیں کہ یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں ہے۔یوکرین پرروس کے حملے کے بعد امریکا اوردیگرممالک نے روس سے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
گذشتہ چند روز میں بائیڈن انتظامیہ نے روس اورروسی صدرولادی میرپوٹن کیخلاف خلاف سخت پابندیاں لگائی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More