امریکہ کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے یوکرین میں امریکی سفارتی عملے کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے خاندانوں کو ملک سے بھیج دیں۔ امیرکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کیلئے جنگ کی صورت میں امریکی شہریوں کے انخلا ممکن نہیں ہو گا۔
امریکہ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف ممکنہ فوجی کاروائی کے حوالے سے اطلاعات موجود ہیں۔ روس امریکہ اور مغرب کے ان دعووں کو مسترد کر چکا ہے۔
یوکرین میں امریکہ کا سفارتخانہ ابھی کھلا ہے، لیکن امریکی انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات کے مطابق روس کسی بھی وقت مغرب نواز یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ ان اطلاعات کی بنیاد پر ہی امریکی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں تیز کر رہی ہے۔
گزشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد بھیجی گئی جوکہ امریکہ کی جانب سے حالیہ بحران کے دوران پہلی ترسیل تھی۔ اس سے قبل برطانیہ بھی کیف کو انٹی ٹینک مزائل فراہم کر چکا ہے۔
اگلی پوسٹ