امریکی محکمہ توانائی اپنے سٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو میں سے مزید 15ملین بیرل تیل فروخت کے لئے آج پیشکشیں مانگے گا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
اوپیک پلس گروپ کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے تناظرمیں امریکی محکمہ توانائی آج ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے اضافی 15 ملین بیرل خام تیل کی فروخت کا اعلان کرنے والا ہے۔
اس بات کا اعلان وائیٹ ہاؤس کے پریس دفتر کی جانب سے گذشتہ شب دیر گئے جاری ہونے والے بیان میںکیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے رواں سال موسم بہار میں کئے گئے اعلان کی روشنی میں خام تیل کی منڈیوں کو مستحکم کرنے اور پمپ پر قیمتیں کم کرنے میں مدد دینے کے لئے محکمہ توانائی اپنے سٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو سے دسمبر میں فراہم کیے جانے والے 15 ملین بیرل خام تیل کی فروخت کے لیے کل صبح فروخت کا نوٹس جاری کر رہا ہے۔یہ فروخت تاریخی 180 ملین بیرل کی کمی کو مکمل کرے گی جس کا اعلان صدرجو بائیڈن نے کیا تھا۔ امریکی صدر محکمہ توانائی کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ اگر ضرورت ہو تو اس موسم سرما میں وہ سٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو میں سے مزید خام تیل کی فروخت کے لئے بھی تیار رہے۔
بیان کے مطابق صدر جو بائیڈن کی جانب سےیہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ انتظامیہ ایس پی آر کے لیے خام تیل کی دوبارہ خریداری کا ارادہ رکھتی ہے۔ مگر یہ تب کیا جائے گا جب قیمتیں تقریباً 67- 72 ڈالرفی بیرل پر ہوں یا اس سے کم ہوں۔ اسکے علاوہ انہوں نے مریکی توانائی کمپنیوں سے بھی کہا ہے کہ جب تیل کی قیمتیں اس حد کے آس پاس ہوں تو عالمی طلب میں اضافہ کریں۔ اور توانائی کی کم لاگت کو صارفین تک منتقل کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More