امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔انٹر بینک میں قیمت مزید ایک روپے 34پیسے بڑھ گئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 220روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی 890 ارب روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 اگست سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 85 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، 16 اگست کو ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کی مخلوط حکومت کے دوران اب تک ملک بھر میں امریکی ڈالر 37 روپے 82 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More