انٹر بینک میں ڈالر 4روپے 93پیسے سستا ہو گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں کے بعد ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 207 روپے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More