انٹیل کے حصص داروں نے کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے معاوضے میں اضافہ مسترد کر دیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز)
انٹیل کارپوریشن کےحصص داروں نے دنیا کی سب سے بڑی چپ بنانے والی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے معاوضے میں اضافے کے پیکجز کو مسترد کر دیا ہے۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹ گیلسنجر کو $178.6 ملین کی ادائیگی بھی شامل ہے۔
انٹیل کی جانب سے پیر کی شب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے سالانہ اجلاس میں ایگزیکٹوز کے اضافی معاوضے کے خلاف تقریباً 1.78 بلین ووٹ ڈالے گئے اور حق میں تقریباً 921.2 ملین ووٹ ڈالے گئے۔انٹیل کے مطابق "ہم اپنے سرمایہ کاروں کے تاثرات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، اور ہم ان کے ساتھ مشغول ہونے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے سرمایہ کاروں کےتحفظات کودور کرنے کے لیے مخصوص اقدامات کیے ہیں، جس میں تنخواہ کو کارکردگی سے جوڑنا بھی شامل ہے لیکن ابھی واضح طور پر مزید کام کرنا باقی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارچ میں ریگولیٹری فائلنگ کے مطابق کمپنی کے سی ای او پیٹ گیل سنجر نے 2021 میں کمپنی کے عام ملازم سے 1,700 گنا زیادہ آمدن حاصل کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More