اپوزیشن میری کردار کشی کیلئے آڈیو ٹیپ لاسکتی ہے ، عمران خان

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا اصرار ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن بڑا سرپرائز دیں گے لیکن ساتھ ہی تسلیم کیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے عثمان بزدار کو ہٹانا سیاسی کمپرومائز تھا ۔
وزیراعظم عمران خان نے خدشے کا اظہار کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے ان کی کردارکشی کے لیے کوئی آڈیو ٹیپ نکالی جاسکتی ہے، یہ تو ججز کی بھی آڈیو ٹیپ نکالتے رہے ہیں لیکن یہ آڈیو ٹیپ کس نوعیت کی ہوگی ، عمران خان نے واضح نہیں کیا۔
وزیراعظم آفس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ان کی زندگی کو بالکل خطرہ ہے اور وہ ایک بڑی بین الاقوامی سازش کا سامنا کررہے ہیں جس کے خلاف وہ آخری بال تک لڑیں گے اوراپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن اتوار کو بہت انجوائے کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے سات مارچ کو ملنے والے مبینہ دھمکی آمیز خط کو پہلے نہ منظرعام پر لانے کی وجہ یہ بتائی کہ انہوں نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کی وجہ سے دھمکی آمیز خط نہیں دکھایا اور اسلام آباد میں اوآئی سی کانفرنس ختم ہونے کے بعد وہ قوم کو اعتماد میں لے آئے کہ کیسے تحریک عدم اعتماد کے نام پر اپوزیشن آلہ کار بنی ہوئی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More