برمنگھم (پاک ترک نیوز) انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم نے چوتھی اننگز میں ریکارڈ 378رنز کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جوئے روٹ نے 142رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر ہو گئی ۔
بھارت نے جیت کیلئے انگلیٹنڈ کی ٹیم کو 378رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جسے انگلش ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ جوئے روٹ نے 142جبکہ جونی برسٹو نے 114رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
بھارت کی جانب سے بمرا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارت اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، چیتشور پجارا اور رشبھ پنت نے نصف سینچریاں اسکور کیں، ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے چار، اسٹیورٹ براڈ اور میتھیو پوٹس نے دو ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے 378 رنز کا ٹارگٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ یہ سب سے بڑی فتح حاصل کی ہے، اس سے قبل دو ہزار انیس میں انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں 359 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
سابقہ پوسٹ