لندن(پاک ترک نیوز) 5 نومبر کی رات کو پورا برطانیہ پھلجڑیوں ، پٹاخوں اور آتش بازی سے گونجتا رہا ۔ انگریزوں نے یہ رات بون فائر کرکے گزاری ۔ جگ مگ کرتی دکانوں نے میلے کا سماں بنادیا۔ خوشی اورروشنی کی یہ رات منانے کا رواج چار سوسال سے چلا آرہا ہے ۔ بون فائر کے نام سے مشہور یہ رات برطانیہ 5 اکتوبر 1605 کی یاد میں مناتا آرہا ہے ۔
5 نومبر 1605 میں اس وقت کے برطانوی بادشاہ جیمز اؤل کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی ۔ گائے فوکس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ کو بارود سے اڑانے اور کنگ جیمز اؤل کو ان کے ساتھیوں سمیت مارنے کی سازش کی لیکن یہ سازش ناکام ہوگئی اور گائے فوکس کو سزائے موت دے دی گئی ۔
1605 کے بعد سے ہرسال باغی گائے فوکس سے نفرت اور بادشاہت سے محبت کے اظہار کے لیے برطانیہ میں بون فائر نائٹ منائی جاتی ہے ۔ سرکاری اور نجی سطح پر آتش بازی کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ آسمان پر رنگ ونور کی برسات ہوتی ہے اور ہرعمر کے لوگ اپنے گھروں اور کمیونٹی کی سطح پر بون فائر اور فائر ورکس کرکے رات گئے تک جشن مناتے ہیں ۔