بھارت،باحجاب طالبات کو امتحان کی اجازت دینے پر 7اساتذہ معطل

نئی دہلی پاک ترک نیوز) بھارت کا مسلمان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر 7اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔
معطل اساتذہ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب کرناٹک کے ہندو انتہا پسند وزیر داخلہ کا کہنا ہے امتحانی مراکز میں حجاب پہنے والی طالبات کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سنایا تھا اور اسے غیر ضروری مذہبی عمل قرار دیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کومسترد کردیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More