ترکیہ نے پاکستان کیلئے نیا سفیر مقرر کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نےMehmet Paçacıکو پاکستان کا نیا سفیر مقرر کردیا ہے جنہوں نے وزارت خارجہ کے ڈی جی پروٹوکول کو اپنی اسناد کی کاپی پیش کی۔ ان سے پہلے ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل تھے جو اپنی مدت مکمل کرکے بطور سفیر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئےہیں۔ مصطفیٰ یرداکل پاکستان میں ہر دلعزیز ہستی تھے جنہوں نے پاکستان اور ترکیہ کےد رمیان دو طرفہ تعلق کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر پاکستان سے لے کر وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر حکام نے انکی خدمات کو بہترین الفاظ میں سراہا۔
انکی جگہ پر نئے آنے والے سفیر Mehmet Paçacı نہ صرف یہ کہ ایک منجھے ہوئے ڈپلومیٹ ہیں بلکہ ایک دانشور اور معلم بھی ہیں۔ وہ ترکی کے ویٹی کن سٹی میں سفیر رہ چکے ہیں اور اسکے علاوہ انہوںنےمحکمہ مذہبی امور میں بطور ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی امور کے علاوہ واشنگٹن کے ترک سفارتخانے میں کونسلر برائے مذہبی و سماجی امور کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ وہ کئی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی منسلک رہے اور انہیں تفسیر قرآن کا ماہر تصور کیا جاتا ہے۔ Mehmet Paçacı نے جارج ٹاون یونیورسٹی، ویسلی تھیولوجیکل مدرسہ، انقرہ یونیورسٹی ، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ملائشیااور کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب سمیت کئی تعلیمی و تحقیقی اداروں میںبطور وزٹنگ فیکلٹی تعلیم دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More