ترکیہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اب تک امدادی سامان کی 12ٹرینیں اور 14جہاز بھجوا چکا ہے۔اے ایف اے ڈی

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سامان لیکر 14واں طیارہ پاکستان روانہ کیا جا رہا ہے۔
ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی)نے غزشتہ روز جاری کئے گئے بیان میںنے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے لیے اپنی مدد کا ہاتھ بڑھا رہا ہے، جہاں لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
ترکیہ نے اب تک اے ایف اے ڈی ، حکومت، میونسپلٹیز اور ترکی کی غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سےانسانی امداد کا سامان لئے 14 طیارے اور 12 "مہربان ٹرینیں” پاکستان بھجوائی ہیں۔ اور اعداد و شمار کے مطابق سامان میں 25,000 سے زیادہ خیمے، 409,000 کھانے کے پارسل اور صفائی کا سامان، 38,000 کمبل، بستر اور تکیے، اور 2.2 ملین سے زیادہ طبی آلات شامل ہیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ کل 23 افرادبشمول 12 اے ایف اے ڈی اہلکار، ایک طبی ٹیم جس میں تین افراد شامل ہیں، اور آٹھ این جی او اہلکار امداد کی تقسیم کو مربوط کرنے اور ٹینٹ سٹیز کے قیام میں مدد کے لیے پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔اسکے علاوہ ترکی نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو دو موبائل ہیلتھ یونٹ اور 50 موٹر بوٹس بھی بھیجی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More