ترکی امریکا سے واجب الادا رقم واپس لانے کیلئے پرعزم ہے، طیب ایردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب ایردوان نےزور دے کر کہا ہے کہ ایف 35 جیٹ طیاروں کے لیے امریکا کو دیئے گئے ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر واپس لینے کا عزم کررکھا ہے ۔
رجب طیب ایردوان سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی نہ کسی طریقے سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر واپس لے کررہں گے ۔
ترکی نے امریکا سے پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم خریدنے کے لیے طویل کوششیں کیں اور جب کوئی نتیجہ نہ نکلا تو ترکی نے 2017 ٗ میں روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کیا۔ اس پر امریکا نے رقم وصول کرنے کے باوجود ترکی کو ایف 35 تھنڈر طیارے فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اس معاملے پر وہ روم مین ہونے والے جی 20 اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے بات کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ مثبت اقدامات کیے جائیں گے ۔ترک صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم کسی بھی صورت کسی کو ترکی کے حقوق غصب کرنے نہیں دیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More