ترکی سے پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کے لئے روانہ

ترکی سے برآمدی مال لے کر ایک کارگو ٹرین چین کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ یہ ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے 12 دن میں چین پہنچے گی۔
سفر کے دوران ٹرین دو براعظموں، دو سمندر اور پانچ ممالک سے گزرے گی
ٹرین ٹرانس کیسپئن ایسٹ ویسٹ مڈل کوریڈور سے ہوتی ہوئی باکو، تبلیسی اور کارس ریلوے کا راستہ اختیار کرے گی۔
واضح رہے کہ چین اور ترکی کے درمیان دس کارگو ٹرینیں چلیں گی۔ اس سے پہلے چین اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوئے یورپ کے شہر پراگ تک اپنی اپنا برآمدی مال کارگو ٹرین کے ذریعے بھیجتا ہے۔
ترکی اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوئے مشرقی اور مغربی ممالک کو ٹرین کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرنا چاہتا ہے۔
ترکی اپنی جغرافیائی حدود کا بہترین استعمال کرے گا کیونکہ ترکی مشرق اور یورپ کے سنگم پر واقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More