ترکی کا یوکرین روس سے اناج کی برآمد کے معاہدے کے احترام کا مطالبہ

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اناج کی بر آمد کے معاہدے کے فریقین یعنی روس اور یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے پر عمدر آمد کو یقینی بنایا جائے اور یوکرین ے بحیرہ اسود سے اناج کی بر آمد کیلئے راستے کھولے جا سکیں۔
یاد رہے یہ معاہدہ استنبول میں ترکی کی میزبانی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے کیا گیا تھا۔
اردوان نے ٹی آر ٹی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ فریقین اپنی ذمہ داروں کے مطابق کام کریں گے۔اردوان نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے کے نتیجے میں عالمی خوراک کے بحرات کے اثرات کم ہو نا شروع ہو جائیں گے۔
اس معادے کے مطابق یوکرینی بدرگاہوں اوڈیسا، جرومورسک اور یوزنی کے ذریعے اناج کی بر آمد شروع کی جائے گی اور روس ان بندرگاہوں سے اناج کی تر سیل میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔
معاہدے کے تحت بندرگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں کی حفاظت اور نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کیا گیا تھا۔
لیکن معاہدے کے اگلے ہی روز روس نے اوڈیسا پر بمباری کردی جس پر اروان نے درعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ترکی کو اس واقعے کا افسوس ہے اور اگر معاہدہ ناکام ہوا تو اسکا نقصان ہم سب کو ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More