ترکی کی اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مہم

انقرہ : ترکی نے اسلاموفوبیا کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اور علاقائی تنظیموں کے ایجنڈے میں برقرار رکھنے کے لیے کوششیں اور اقدامات کا شروع کررکھے ہیں۔ اس حوالے سے تُرک دفتر خارجہ نے 15 مارچ کو ’’عالمی یوم جدوجہد برائے انسدادِ اسلامو فوبیا کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیو زی لینڈ کے کراسٹ چرچ شہر میں 15 دہشت گر دحملے کی دوسری برسی کے موقع پر ہم اس مذموم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اور ان کی یاد منارہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے عالمی سطح پر اسلام کی مخالفت اور عدم رواداری کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار سنبھال رکھا ہے۔
یہ اسلامی تعاون تنظیم کی اس ضمن میں کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کے تحت ترکی کی کوششوں سے یورپی مسلمان رابطہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ اسلام مخالف نظریات کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں بین الاقوامی سطح پر شعور پیدا کرنے کے دائرہ کار میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اقوام متحدہ کے مستقل مندوبین کی کوششوں سے 17 مارچ 2021ء کو منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی آن لائن اجلاس میں تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو وڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔
دوسری جانب مولود چاوش اولو نے کرائسٹ چرچ سانحے کی یاد میں ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر تُرک اور انگریزی زبان میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ پر دہشت گردانہ حملے کو 2 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس وحشیانہ کارروائی میں شہید ہونے والے مسلمان بھائیوں کے لیے میں دعائے مغفرت کر رہا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More