استنبول(پاک ترک نیوز) ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ترک کونسل میڈیا فورم 22 سے 24 اکتوبر تک استنبول میں ہورہا ہے ۔ جس کا موضوع "تابناک ماضی ، مضبوط مستقبل” ہوگا۔
ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان فورم کے افتتاحی سیشن میں شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
ترک جمہوریہ شمالی قبرص (ٹی آر این سی) کے صدر ایرسین تاتار ، ترکی کے مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون اور ترک کونسل کے سیکریٹری جنرل بغداد امرییف بھی افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔
ترک کونسل میڈیا فورم میں 350 سے زائد مہمان متوقع ہیں ۔ ان میں ترک کونسل کے ارکان آذربائیجان ، قازقستان ، کرغیزستان ، ازبکستان اور ہنگری کے یونیورسٹی کے طلباء بھی شامل ہیں ، جبکہ مبصر ممالک میں ترکمانستان اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی نمائندگی بھی ہوگی ۔
فورم پر تبصرہ کرتے ہوئے التون نے کہا "ہم مشترکہ ذہن اور وژن کے حصے کے طور پر ترک کونسل کے اراکین کے ساتھ مل کر مستقبل کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کی قیادت میں ، ہم تمام شعبوں میں موثر تعاون اور مضبوط یکجہتی کے ذریعے تعلقات کو بہت آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
التون نے ترک ممالک کے مابین تعاون بڑھانے میں میڈیا کے اہم کردار اور مطالعے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو ترک دنیا کے نوجوانوں میں اتحاد کے شعور کو تقویت بخشے گی۔