واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے دیگر ممالک میں حکومتیں الٹنے کے منصوبوں میں مدد کی۔یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منصوبہ بندی کی صلاحیت پر بحث ہور رہی تھی۔
ریپبلکن حکومتوں میں متعدد اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے اور امریکی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ سمجھے جانے والے جان بولٹن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے بہت سے ممالک میں حکومتوں کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔
انہوں نے اس موقع پر وینزویلا کے صدرمڈورو کے خلاف بغاوت کا ذکر بھی کیا جوکامیاب نہ ہو سکی تھی۔
جان بولٹن پرصدر مڈورو کو قتل کرنے اور عبوری حکومت کے قیام کیلئے حزب اختلاف کی حمایت کا الزام لگا تھا۔
جان بولٹن ٹرمپ انتظامیہ کے وہ اہلکار تھے جنہوں نے اہم فیصلوں میں اپنا کردا ر ادا کیا۔ ٹرمپ نے انہیں انتہاپسند خیالات کی وجہ سے نوکری سے برطرف کیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر بولٹن کے بس میں ہو تو یہ پوری دنیا سے جنگ مول لے لیں۔
بولٹن عراق کے سابق حکمران صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بھی حامی رہے ہیں۔حالانکہ ٹرمپ عراق میں امریکی موجودگی کے ناقد رہے ہیں۔