ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان کی سابق شہزادی اور شہنشاہ کی بھانجی ماکو اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک پہنچ گئی ۔
گزشتہ ماہ اپنے کالج کے دوست سے پسند کی شادی کرنے کے لیے ماکو نے اپنا شاہی لقب ترک کرکے اپنا نام ماکو کومورو رکھ لیا ہے ۔
ٹوکیو چھوڑنے سے قبل دونوں میاں بیوی نے ایئرپورٹ پر اپنے خیرخواہوں کو الوداع کیا ۔
سابق شہزادی ماکو اور کومورو کی شادی نے جاپانی عوام میں نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اسے شاہی خاندان میں صنفی امتزاج کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے ۔
شادی کے بعد، ولی عہد شہزادہ اکیشینو اور ولی عہد شہزادی کیکو کی بیٹی ماکو نے اپنا پہلا پاسپورٹ حاصل کیا تاکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک جا سکے جہاں وہ ایک قانونی فرم میں کام کرتا ہے۔