جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا ۔تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون اور انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وہ عدالت عظمیٰ کی پہلی خاتون جج بن گئی ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More