حکومت کا ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتے کے روز کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سرکاری دفاتر کے اوقات میں کمی کردی گئی ۔
اب سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8بجے سے 3بجے تک کردیئے گئے ہیں جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح 8بجے سے ایک بجے تک سرکاری دفاتر کام کریں گے ۔اس سے قبل سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More