ویمنز ایشیا کپ دوسرا سیمی فائنل، پاکستان کو جیت کیلئے 123رنز درکار

سلہٹ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین نے پاکستان ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 123رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی شہر سلہٹ میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بنائے۔سمارا وکرما نے 35جبکہ انوشکا سنجوانی نے 26رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3،سعدیہ اقبال ، ندا ڈار اور عمیمہ انور نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ویمنز ٹیم نے تھائی ویمنز ٹیم کو 74رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی تھی۔
دوسرے فائنل میں جیتنے والی ٹیم 15اکتوبر کو بھارت سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More