مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی شریف کے زائرین کی تعداد 2کروڑ20لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بہترین منصوبہ بندی کے باعث مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت بہترین انداز میں ہوئی ہے۔اوراس عرصے کے دوران 4 لاکھ 6 ہزار زائرین نے روضہ رسول پر سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
مزید براںزائرین کی بہتر طریقے سے خدمت کے لیے زمزم کی سپلائی میں اضافہ ہوا، نمازیوں کے لیے نئے قالین بچھائے گئے جبکہ بیرونی صحنوں میں ہر قسم کی سہولت کے علاوہ وضو خانوں کی صفائی اور مرمت کا کام روزانہ کی بنیاد پر ہوتا رہا۔