روسی صدر کا یوکرین جنگ کے پیش نظر فوج میں اضافے کا حکم

 

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے پیش نظر فوج میں مزید اضافے کا حکم دیدیا ۔ روسی مسلح افواج میں ایک لاکھ 37ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق روسی صدرپیوٹن نے مسلح افواج میں 1 لاکھ 37 ہزار اہلکاروں کے اضافے کا حکم دیا ہے۔صدارتی حکم نامے سے فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 39 ہزار758 ہو جائے گی جن میں ساڑھے 11 لاکھ حاضر سروس اہلکار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حکم نامہ ایسے وقت پرجاری کیا گیا ہے جب روس کی یوکرین میں محاذ آرائی کو 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More