روسی وزارت دفاع کو جدید ایس یو 30ایس ایم 2جنگی طیارےفراہم کر دیئے گئے

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روسی طیارہ ساز ادارےیونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن نے نئے ایس یو 30ایس ایم 2 لڑاکا طیاروں اور یاک-130 جنگی تربیتی طیاروں کی نئی کھیپ روسی وزارت دفاع کو فراہم کر دی ہے۔
روسی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کے ارکتسک ایوی ایشن پلانٹ نے نئے ایس یو 30ایس ایم 2 لڑاکا طیارے اوریاک۔ 130 جنگی تربیتی طیارے روس کی وزارت دفاع کو تیار کر کے فراہم کیے ہیں۔”نئے فراہم کئے جانے والے طیارے ایس یو 30ایس ایم 2طیاروں کا اپ گریڈ ہے جو روسی ایرو اسپیس فورسز اور روسی بحریہ کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
"نئے طیارے کو جدید ترین آن بورڈ ریڈیو-الیکٹرانک آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کی طرف سےجاری کئے گئے بیان کے مطابق اپ گریڈ سے طیارے کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر، فضائی ہدف کا پتہ لگانے اور شناخت کرنے کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ نئے جنگی طیارے کئی سو کلومیٹر کے فاصلے سے نئے سمارٹ ہتھیاروں کے ساتھ فضائی، زمینی اور بحری اہداف کے خلاف حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More