روس نے یورپی کونسل سے علیحدگی اختیا ر کر لی۔روسی وزیر اعظم نے حکم نامے پر دستخط کر دئیے

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے کونسل آف یورپ کے فریم ورک کے اندر متعدد معاہدوں میں روس کی شرکت کو ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
قانون سازی سے متعلق سرکاری روسی ویب پورٹل کی طرف سے شائع کردہ ایک دستاویز کے مطابق،16 مارچ، 2022 سے، روس کونسل آف یورپ انٹرنیشنل کوآپریشن گروپ آن ڈرگس اینڈ ایڈکشن (پومپیڈو گروپ) سے دستبردار ہو گیا ہے۔رو س نے 1990 کے جزوی معاہدہ یورپ کی کونسل برائے جمہوریت کے ذریعے یورپی کمیشن کا قیام، کھلا جزوی معاہدہ بڑی قدرتی اور تکنیکی آفات کی روک تھام، ان کے خلاف تحفظ اور امداد کی تنظیم کے لیے تعاون ، کھیلوں سے متعلق توسیع شدہ جزوی معاہدہ، ثقافتی راستوں پر وسیع جزوی معاہدہ اور یورپ میں تاریخ کی تعلیم پر آبزرویٹری کے معاہدوں سے بھی دست بردار ہو گیا ہے۔مزید برآں، روس اب کونسل آف یورپ کے کلچرل سپورٹ فنڈ اور یورپی آڈیو ویژول آبزرویٹری کے کام میں بھی حصہ نہیں لے گا۔
یاد رہے کہ روس نے 26 سال قبل کونسل آف یورپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 1996 کے بعد سے، روسی مندوبین تعاون کے تمام پانچ اہم فارمیٹس میں حصہ لیتے رہے تھے۔ تاہم 15 مارچ کو روس نے یورپ کی کونسل سے دستبرداری کا عمل شروع کیا۔اور 11 جون کو، صدر ولادیمیر پوٹن کے دستخطوں سے روس میں 15 مارچ 2022 کے بعد یورپی انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے منظور کی گئی کسی بھی قرارداد پر عمل درآمد نہ کرنے کا قانون منظور کیا گیا۔جسکے ساتھ روس نے واضح کر دیا کہ وہ یورپ کی کونسل سے نکل رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More