ماسکو (پاک ترک نیوز) جرمنی کی جانب سے سابق چیچن جنگجوکے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر برلن میں تعینات دو روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کے احکامات جاری کئے جانے کے بعد روس نے بھی دو جرمن سفارتکاروں کی ملک بدری کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے پیر کے روز جرمنی کے سفیر کو طلب کر کے بے بنیاد الزامات پر اسکے سفارتکاروں کی ملک بدری پر شدید احتجاج کیا اور ساتھ ہی اس سارے قضیے میں روس کے ملوث ہونے کی سکتی سے تردید بھی کی گئی ۔ قبل ازیں جرمن حکام نے دو روز قبل روسی سفارتکاروں کے روسی شہری اور سابق چیچن جنگجو کے قتل میں روسی حکومتی ایجنسیوںکو مدد فراہم کرنے کے الزامات کے ساتھ دو سفارتکاروں کی ملک بدری کے احکامات جاری کئے تھے