روس کا قرضوں کے باعث دیوالیہ ہونے کا خدشہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) معروف ریٹنگ کمپنی فچ ریٹنگز کا کہنا ہے کہ قرضوں کے باعث روس کے دیوالی ہونے کا خدشہ ہے۔کمپنی نے دعویٰ کیا کہ قرضوں کے باعث روس کے ضمانتی بونڈز کی قدر کو بی کیٹیگری سے مزید نیچے گرا کر اُنہیں سی یعنی ’’جنک‘‘ کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرضوں اور اُن کے وسائل سے متعلق ریٹنگ جاری کرنے والی بڑی کمپنی فِچ ریٹنگز نے خبردار کیا ہے کہ روس جلد اپنے قرضوں کے باعث دیوالیہ ہو سکتا ہے۔یوکرین پر حملے کے نتیجے میں عائد کی جانے والی معاشی پابندیوں کے باعث روس کو قرض کی رقم ادا کرنے کی اہلیت پر لگنے والا ایک اور دھچکا ہے۔
فچ ریٹنگ نے روس کی سب سے نچلی سطح پر درجہ بندی کی ہے جبکہ اس سے ایک روز قبل اس کے سرمایہ کاری کے درجے کو بھی کم کر دیا تھا۔رواں ہفتے روس نے بھی کہا تھا کہ اس کے قرض ادائیگی کے معاہدے عائد کردہ معاشی پابندیوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
فِچ ریٹنگز کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ اور برطانیہ نے روس سے خام تیل کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جبکہ یورپی ممالک نے بتدریج روس کے ذرائع توانائی یعنی خام تیل اور گیس پر انحصار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More