روس یوکرین جنگ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

سنگاپور( پاک ترک نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔برطانوی خام تیل کی قیمت 129ڈالر48پیسے فی بیرل پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More